ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل : 22 کروڑ روپے کی لاگت سے فراہم کی جائے گی  بجلی سربراہی کے لئے لِنک لائن  

بھٹکل : 22 کروڑ روپے کی لاگت سے فراہم کی جائے گی  بجلی سربراہی کے لئے لِنک لائن  

Mon, 29 Aug 2022 13:16:20    S.O. News Service

بھٹکل، 29 ؍ اگست (ایس او نیوز) رکن اسمبلی سنیل نائک نے بتایا کہ بھٹکل میں بار بار بجلی منقطع ہونے کی وجہ سے عوام کو درپیش مسائل حل کرنے کے مقصد سے  ایک لِنک لائن فراہم کی جا رہی ہے جس پر 22 کروڑ کی لاگت آئے گی ۔
    
چونکہ بھٹکل تعلقہ ضلع شمالی کینرا کے آخری حصے پر ہے اس لئے بجلی منقطع ہونے پر یہاں مرمت اور دوبارہ بحالی میں کافی وقت لگتا ہے جس سے عوام کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ اس مسئلہ کو حل کرنے اور بجلی منقطع ہونے پر فوری طور پر متبادل لائن سے بجلی فراہم کرنے کے لئے حکومت کی طرف سے بیندور سے  لِنک لائن جوڑنے کا پروگرام بنایا گیا ہے ۔ اس کے لئے جلد ہی بھومی پوجا کے ساتھ کام شروع کیا جائے گا۔ 
 


Share: